چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کے ٹرائل کی اٹک جیل منتقلی کا معاملہ

پاکستان تحریک انصاف نے چیئرمین عمران خان کے ٹرائل کی اٹک جیل منتقلی کے حکومتی فیصلے کو یکسر مسترد کردیا

سپریم کورٹ آف پاکستان سے دستورِ مملکت سے کھلی بغاوت کے فوری نوٹس کی استدعا کردی

انسانی حقوق کی مقامی اور عالمی تنظیموں سے بھی اس غیرقانون، غیرآئینی اور آمرانہ اقدام کیخلاف مؤثر آواز اٹھانے کی اپیل

دستور ہر شہری کو منصفانہ سماعت (فیئر ٹرائل) کا بنیادی حق دیتا ہے، ترجمان تحریک انصاف

توشہ خانہ کیطرح سائفر کیس میں بھی بےانصافی کی بنیاد رکھ دی گئی ہے، ترجمان تحریک انصاف

ضابطۂ فوجداری کی دفعہ 167 کے تحت عدالت میں پیشی کا بنیادی قانونی تقاضا پورا کئے بغیر چیئرمین عمران خان کا عدالتی ریمانڈ دیا گیا، ترجمان تحریک انصاف

اب جیل میں خفیہ ٹرائل کے ذریعے انصاف کے قتل کی نئی روایت قائم کرنے کی شرمناک کوشش کی جارہی ہے، ترجمان تحریک انصاف

چیئرمین عمران خان کے بند کمرہ ٹرائل کی قانون میں کوئی گنجائش ہے نہ آئین اس کی اجازت دیتا ہے، ترجمان تحریک انصاف

چیئرمین عمران خان کے ٹرائل کی اٹک جیل منتقلی کے وزارتِ قانون و انصاف کے پروانے کو بھی یکسر مسترد کرتے ہیں، ترجمان تحریک انصاف

چیئرمین تحریک انصاف کیخلاف مقدمہ کھلی عدالت میں بلاتحصیص میڈیا اور وکلاء کی موجودگی میں چلایا جائے، ترجمان تحریک انصاف

خفیہ ٹرائل یا اس کے نتیجے میں سنائے جانے والے کسی فیصلے کی قانونی حیثیت ہوگی نہ ہی قوم اسے قبول کرے گی، ترجمان تحریک انصاف

قانون و انصاف کے ساتھ کھلواڑ بند کیا جائے اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو غیرشفاف، غیرقانونی اور امتیازی ٹرائل کا ہدف بنانے سے گریز کیا جائے، ترجمان تحریک انصاف

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *